• news

حکومت مہنگائی، بیروزگاری سے بے فکر، ملک چلانا اس کے بس کی بات نہیں: احسن اقبال 

شکر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ شریف خاندان کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔ نواز شریف والدہ کی وفات پر نئی انتقامی سیاست کا نشانہ بن رہے ہیں۔ میرے خلاف کسی مالی بے ضابطگی کا کیس نہیں ملک میں کھیوں کا دید انفراسٹرکچر بنانا جرم ہے۔ حکومت ملک میں صاف و شفاف الیکشن کی راہ ہموار کرے معیشت اور ملک چلانا اس حکومت کے بس کی بات نہیں حکومت مہنگائی اور بیروزگاری سے بے فکر ہو چکی ہے۔ عمران خان  روز سوچتے ہیں مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے مقدمات کیسے بنانے ہیں۔ عمران خان منفی سیاست کی پیداوار ہیں عمران خان کی حکومت مستقبل کے حکمرانوں کیلئے پل صراط ثابت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن