سونے کی خریداری میں 21 فیصد کمی، سرمایہ کاری بڑھ گئی
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں سونے کے زیورات کی خریداری 21 فیصد کم ہو گئی تاہم سونے میں سرمایہ کاری بڑھ گئی۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق سال 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں 3 ہزار 6 سو کلو گرام سونے کے زیورات خریدے گئے جو گزشتہ سال سے اس عرصے سے 900 کلوگرام کم ہیں۔گزشتہ سال 2019 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان میں 4 ہزار 5 سو کلو گرام سونے کے زیورات خریدے گئے تھے اس دوران سرمایہ محفوظ رکھنے کے لیے سونے کی خریداری میں چار فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جولائی سے ستمبر کے اختتام تک دو ہزار سات سو کلو گرام سونا اینٹوں اور سکوں کی صورت میں خریدا گیا۔ گزشتہ سال اس عرصے میں خریدی گئی سونے کی اینٹوں اور سکوں کا وزن دو ہزار چھ سو کلو تھا۔ سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں سونے میں سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا تاہم پاکستان میں اضافے کی شرح سب سے کم رہی۔