• news

آرڈیننس جاری کرنے کے اختیار سے متعلق درخواست، ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل سے دلائل طلب کر لئے

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے آٹھ صدارتی آرڈینس کے خلاف دائر درخواستوں پرایڈیشنل اٹارنی جنرل سے آرڈیننس جاری کرنے کے اختیار سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے کہا کہ جو آرڈیننس مدت پوری کرنے پر ختم ہو چکے ان کیخلاف دائر درخواستیں غیر موثر ہو چکیں، جس پر عدالت نے کہاکہ آرڈیننس جاری کرنے کے اختیار اور سکوپ کو بھی دیکھنا ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے آئندہ سماعت پر آرڈیننس جاری کرنے کے اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی اور رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ کیس موسم سرما کی چھٹیوں کے فوری بعد دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن