• news

پنجاب میں کرونا سے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہونے کا انکشاف 

لاہور (آئی این پی) پنجاب میں عالمی وبا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ نوجوان افراد متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں 20سے30سال تک کی عمر کے 26ہزار 971افراد موذی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ 30سے40سال کی عمر کے 25ہزار 593 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 40سے 50سال کے افراد کا ایج گروپ وبا سے متاثرہ افراد میں تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ اس کے علاوہ چالیس سے 50 سال کے 17ہزار 433جب کہ 50سے 60سال کے ایج گروپ کے 15ہزار 526افراد متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 60سے 70 سال کی عمر کے 9ہزار 762 افراد جب کہ 70سال سے زائد عمر کے4ہزار580 افراد موذی وبا کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔ ایک سے 10سال کے 2912 جب کہ 10سے 20سال تک کے 7ہزار 722بچے اس موذی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن