• news

ملک بھر میں بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد میں 14 فیصد اضافہ

کراچی(این این آئی)پاکستان میں بچوں پرجنسی وجسمانی تشدد میں 14فیصد اضافہ ہوہیا۔ این جی او ساحل کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 1489 بچوں کو نشانہ بنایاگیا،جن میں 785 بچیاں اور 704 بچے شامل ہیں ۔ 38 واقعات میں زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا۔331 بچے اغوا، 233 سے بدفعلی،104 سے اجتماعی زیادتی،168 لاپتہ، 160 بچیوں سے زیادتی، 134 سے دست درازی، 69 سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ 51 بچوں کی شادی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ 490 متاثرین کی عمر 11 سے 15 سال اور 331 کی 6 سے 10 سال بتائی گئی۔پنجاب میں سب سے زیادہ 57 فیصد واقعات رپورٹ ہوئے۔سندھ 32 فیصد، کے پی 6 فیصد، اسلام آبادمیں 35 ،بلوچستان میں 22 ،آزادجموں وکشمیر 10 اور گلگت بلتستان میں ایک واقعہ رپورٹ کیاگیا ۔

ای پیپر-دی نیشن