پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے گھبرانے والوں کو گھبراتے رہنا چاہیے: پرویز رشید
لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کے سفر آخرت اور تدفین میں کیوں نہیں ہوں گے؟۔ اس کا جواب ریاست اور ریاست کو چلانے والوں کو دینا ہوگا۔ جاتی امرا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا ماحول اور جبر کیوں پیدا کردیا جاتا ہے کہ لوگ اپنے پیاروں کی میت کو کندھا بھی نہیں دے سکتے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں ابھی بہت وقت ہے۔ اس جلسے سے گھبرانے والوں کو گھبراتے رہنا چاہیے۔