• news

مشکل حالات سے دو چار، گیس مہنگی نہ کی جائے: تاجروں کا مطالبہ 

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے مجوزہ فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں سمیت ہر طبقہ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے۔ حکومت ایک ریلیف کے دعوے کر کے قیمتیںبڑھا دیتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی اورگیس کے ٹیرف پہلے ہی بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات تاجر اور عام عوام ان کی ادائیگی کرنے سے بھی قاصر ہوتے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں گیس اور بجلی کے ٹیرف میں کمی کر کے اسے کم از کم دو سال کے لئے منجمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو واضح آگاہ کررہے ہیں کہ گیس کے ٹیرف میں مزید اضافہ قبول نہیں کیا جائے اور اس کے خلاف ہر فورم پر آوازاٹھائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن