• news

شہباز شریف، حمزہ کو پیرول پر رہا کر دینا چاہئے تھا: مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز کو فوری پیرول پر رہا کیا جائے، شہباز شریف، حمزہ کو اب تک پیرول پر رہا کر دینا چاہیئے تھا۔ والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ نہیں ہوتا، شہباز شریف اور اہلخانہ کی کیفیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔ شہباز شریف کا ٹرائل شروع اور ریفرنس دائر ہے۔ ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملنے کے باوجود شہباز شریف گرفتار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن