جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، ایک شخص زخمی، ملزم فرار
لاہور (نامہ نگار) جنرل ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی وارڈ میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جبکہ فائرنگ سے ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی اور شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈکے باہر دو گروپوں میں لڑائی جھگڑا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس دوران گولی لگنے سے ندیم نامی شخص زخمی ہوگیا۔ جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مریضوں کے ورثاء اور ہسپتال کے عملہ، ڈاکٹرز اور نرسز نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔