• news

25 ڈی ایس پیز‘ اے ایس پیز تبدیل‘ اے ایس پی شاہ زیب ایس ڈی پی او کاہنہ تعینات 

لاہور (نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے 25 ڈی ایس پیز اور اے ایس پیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کی منتظر اے ایس پی منزہ کرامت کو ایس ڈی پی او کوتوالی فیصل آباد، تقرری کے منتظر اے ایس پی شاہ زیب کو ایس ڈی پی او کاہنہ لاہور، تقرری کے منتظر سلیمان ظفر کو ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور، تقرری کے منتظر اے ایس پی تیمور خان کو ایس ڈی پی اونیو ٹاؤن راولپنڈی ، تقرری کے منتظر محمد جواد اشفاق کو اے ایس پی صدر اٹک، تقرری کی منتظر اے ایس پی  بشری نثار کو ایس ڈی پی اوشمالی کینٹ لاہور، تقرری کے منتظر اے ایس پی اسد علی کو ایس ڈی پی اوپیپلز کالونی فیصل آباد، تقرری کی منتظر اے ایس پی سدرہ خان کو ایس ڈی پی او برکی لاہور، ڈی ایس پی برکی ریحان جمال کو ڈی ایس پی انٹیلی جنس لاہور، تقرری کے منتظر اے ایس پی عبدالعلیم کو ایس ڈی پی او کبیروالا، تقرری کے منتظر اے ایس پی حسیب جاوید کو ایس ڈی پی او رائیونڈ لاہور، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر قصور جواد سکھا کوایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان ، تقرری کے منتظر اے ایس پی شاہ عالم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کے سپرد، ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ محمد نواز کو ڈی ایس پی ہیڈکواٹر گوجرنوالہ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر گوجرانوالہ محمد الیاس کو اے ڈی آئی جی گوجرانوالہ ریجن، ڈی ایس پی کھیالی گوجرانوالہ عدنان احمد ملک کو ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد سلیم حیدر شاہ کو ڈی ایس پی کمالیہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے اے ایس پی کاہنہ لاہور اکرام اللہ، اے ایس پی ڈیفنس لاہور آصف بہادر، اے ایس پی نیو ٹاون راولپنڈی عمران خان، اے ایس پی اٹک صدر عمارہ شیرازی، اے ایس پی پیپلز کالونی عبدالخالق، اے ایس پی کبیروالا نوشیرواں چانڈیو، اے ایس پی رائیونڈ ڈاکٹر محمد رضا تنویر، اے ایس پی شجاع آباد سنگھار علی کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن