ایڈیشنل چیف بلدیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ سمیت 5 اعلیٰ افسر تبدیل
لاہور(سپیشل رپورٹر+ این این آئی) پنجاب حکومت نے 5 اعلی افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔گریڈ21 کے آفیسر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ بلدیات طاہر خورشید کو تبدیل کر کے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب تعینات کیا ہے جبکہ سیکرٹری کوآرڈنیشن وزیراعلی پنجاب ساجد ظفر ڈل سے پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایمپلمنٹیشن وزیراعلی سیکرٹریٹ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کو تبدیل کر کے سیکرٹری بلدیات تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ناروال مہر شاہد زمان کو تبدیل کر کے ڈی جی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات ک کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ ظہیر حسن کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ این این آئی کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے متعدد افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آصف رضا کوڈپٹی سیکرٹری زراعت، محمد ریاض صدیق کو سیکشن آفیسر پبلک ہیلتھ ایچ یو ڈی ، ارشاد احمد بھٹی سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،حافظ احمد سعید سیکشن آفیسر محکمہ آبپاشی،بہادر حسین کو کواسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر، جاوید اختر سیکشن آفیسر ٹاسک فورس زراعت، محمد جاوید عارف سیکشن آفیسر ایچ یو ڈی،محمد شفقت نواز اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر لائیو سٹاک، ڈاکٹر راشد نذیر سیکشن آفیسر ٹیکنیکل لائیو سٹاک، ڈاکٹر محمد اقبال سیکشن آفیسر لائیو سٹاک، ڈاکٹر حیدر کرار ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ زراعت اورخرم شہزاد کو سیکشن آفیسر محکمہ لٹریسی تعینات کر دیا گیا۔