• news

 خواتین پر تشدد کے خاتمہ  کا دن آج منایا جائے گا 

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 25 نومبرکوخواتین پر  بدقسمتی تشدد کے خاتمے کاعالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر میںکرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ انسانی وخواتین کے حقوق کی تنظیموں اور اداروں کے زیراہتمام تقریبات، سیمینارز، ویبنارز منعقد کئے جائیں گے۔ جن میں خواتین پر ہونے والے ذہنی تشدد، جسمانی تشدد، جنسی تشدد، گھریلو تشدد اور ریاستی تشدد پر مؤثر قانون سازی اور موجود قوانین کے اطلاق کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔ خواتین پر تشدد کیخلاف آگاہی مہم سولہ روز تک جاری رہے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن