چین،کرونا پھر متحرک، 3 بڑے شہروں میں ٹیسٹنگ، 500 پروازیں منسوخ
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین میں کرونا وائرس کے مقامی منتقلی کے کیسز پھر سامنے آنے لگے۔ شنگھائی سمیت تین شروں میں بڑے پیمانے پر کرونا ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہزاروں ائرپورٹ سٹاف کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں جبکہ 500 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔