• news

بھارت ایشیا کا بدعنوان ترین ملک، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل: مودی کو آئینہ دکھا دیا 

 اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارت ایشیا کا بدعنوان ترین ملک قرار، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھارت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کر دیا۔ رپورٹ میں انکشاف  کیا گیا کہ بھارت ایشیا کا بدعنوان ترین ملک ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی میں بھارت کا ایشیا میں پہلا نمبر ہے۔ بھارت میں رشوت ستانی کی شرح 39 فیصد ہے، 46 فیصد بھارتی عوامی خدمات کیلئے ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  یہ شرح ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ 42 فیصد بھارتی پولیس کو رشوت دینے کے عادی ہیں۔ اکتالیس فیصد سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے رشوت دینے پر مجبور ہیں۔ 38 فیصد عدالتی اہلکاروں کو رشوت دیکر انصاف حاصل کرتے ہیں۔ جنوری میں ہونے والے سروے میں بدعنوانی میں بھارت کا 80 واں نمبر تھا۔

ای پیپر-دی نیشن