بامیان دھماکوں پر پاکستان کی مذمت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے افغانستان کے بامیان شہر میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور بہت سارے لوگ زخمی ہوگئے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بہیمانہ واقعہ میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ پاکستان کو اس امر پر تشویش ہے کہ افغان امن میں پیشرفت ہوتے ہی تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر شہریوں پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوگیا تاکہ امن کوششوں کو ناکام بنایا جائے۔ لہذا ہم خرابی پیدا کرنے والوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے ہوشیار رہنے پر زور دیتے ہیں۔