کرونا سے کچھ نہیں ہوگا کہنے والے عوامی صحت اور روزگار کے دشمن : اسد عمر
اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جو آپ کو بتا رہا ہے کرونا سے کچھ نہیں ہو گا، وہ آپ کی صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل 3009 کرونا کیسز کا اضافہ، 59 اموات ہوئی جبکہ 324نئے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے اور آکسیجن بیڈزپر 116 مریضوں کا اضافہ ہوا۔ یہ ایک دن کے اعدادوشمار ہیں۔ جو آپ کو بتا رہا ہے کرونا سے کچھ نہیں ہو گا، وہ صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر اپوزیشن کے جلسوں سے کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ قومی قیادت کو اپنے طرز عمل کو بدلنا ہوگا۔ ہمیں لوگوں کو سمجھانا ہے کہ وہ عملدرآمد کرنا ہے۔ دوسری لہر بہت خطرناک ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ ہسپتالوں میں جا رہے ہیں۔ روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کے موجودہ صورتحال کے بارے آگاہ کیا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا سیاسی جلسے اور عوام کے اجتماعتوں کو بند کروانا ہوگا۔ عوام کو عوام کی صحت کا خیال کرنا چاہئے۔