• news

قومی کرکٹرز کی نیوزی لینڈ میں پہلی کرونا ٹیسٹنگ مکمل، یونس خان سے بیٹنگ سیکھوں گا : حیدر علی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کرونا وائرس ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی۔ تمام کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کیے گئے۔ کرونا ٹیسٹنگ رپورٹ کو منظر عام پر نہیں کیاجائیگا۔ 14 روز میں تین کرونا ٹیسٹ ہوں گے۔ پہلی کروناٹیسٹ رپورٹس منفی آنے پر 3 روزہ آئیسولیشن کے بعد کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ماحول میں گروپس میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔نوجوان کرکٹر حیدر علی نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب نیوزی لینڈ میں بھی  فائدہ اْٹھاوں گا۔پاکستان شاہینز کے نائب کپتان حیدر علی خاصے پرجوش ہیں کہ  یونس خان سے اپنی بیٹنگ کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوںنے کہا کہ یونس خان جب دورہ انگلینڈ میں ٹیم کیساتھ تھیس تو ان سے بہت کچھ سیکھا تھا،  پچ ریڈ کرنے کے بارے میں بتایا جس سے فائدہ ہوا۔ یونس خان ٹیم کیساتھ ہیں اور نیوزی لینڈ میں ان کی موجودگی سے فائدہ اْٹھاوں گا اور زیادہ سے زیادہ سیکھوں گا۔ان کی ہمیشہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں، اْن کا انگلینڈ اور سائوتھ افریقہ میں کھیلنے کا تجربہ ہے اس لیے نیوزی لینڈ میں کھیلنے میں مشکل نہیں ہو گی۔ کنڈیشنز خواہ کیسی ہی ہوں میں اپنے انداز سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن