• news

پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کو پہلی بار دورے کی دعوت دے دی

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو دورے کی باضابطہ طور پر دعوت دیدی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ افغان کرکٹ کو فروغ دینے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا،  تاہم اس کا شیڈول ابھی تک طے نہیں کیا گیا ہے۔ اگلے سال پاکستانی ٹیم بہت مصروف ہے اس لیے امکان ہے کہ افغان  ٹیم کو 2022ء میں پاکستان بلایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن