• news

ٹرمپ کی اوول آفس میں توڑ پھوڑ  کی جعلی ویڈیو وائرل

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم ٹرمپ کی جانب سے شکست تسلیم نہ کیے جانے پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں اور دلچسپ میمز بھی وائرل ہورہے ہیں۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اوول آفس میں توڑ پھوڑ کرتے دکھایا گیا ہے۔تحقیق کے بعد پتا چلا کہ دراصل جو ویڈیو وائرل ہورہی ہے وہ 2017 کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن