• news

ملتان: چیف جسٹس ہائیکورٹ قاسم خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقاتیں‘ مسائل سے آگاہ کیا 

ملتان (کرائم رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  جسٹس محمد قاسم خان سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر عمران رشید سلہری، جنرل سیکرٹری غلام نبی طاہر، عرفان میتلا، طاہر علی قریشی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیئر جج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ  جسٹس سرفراز ڈوگر بھی موجود تھے۔ وفد نے وکلاء کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔ دریں اثناء چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  جسٹس محمد قاسم خان سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر چوہدری طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کا شیڈول بھی گزشتہ روز منسوخ کردیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن