• news

نواب بہاولپور صادق عباسی کے دور میں بنی کشتی  کے تحفظ کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) بہاولپور ریاست کے نواب صادق عباسی کے دور میں بنائی گئی کشتی کے تحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ جوڈیشل ایکٹو ازم پینل نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ نواب صادق عباسی نے انڈس کوئن کے نام سے کشتی تیار کرائی اور یہ کشتی ستلج دریا کو پار کرنے کیلئے تیار کی گئی۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق انڈس کوئن طویل عرصہ استعمال میں رہی لیکن اب اس ورثے کی حفاظت نہیں کی جا رہی۔

ای پیپر-دی نیشن