جاپانی سفیرکا جنیوا میں ہونیوالی افغان کانفرنس کا خیر مقدم
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں جاپان کے سفیر ماتسوڈا کونیناری نے گزشتہ ہفتے جنیوا میں ہونیوالی افغان کانفرنس کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ جاپان ایک مرتبہ پھر اس موقف کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ مل کر افغانستان میں امن و ترقی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ کے مطابق جاپان کے سفیر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے جاری امن عمل اور اس میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان افغان امن عمل کا خیر مقدم کرتا ہے۔ توقع ہے کہ اس کے نتیجے میں امن و استحکام آئے گا۔