شہباز ،حمزہ کی رہائی کی کارروائی کو دانستہ سست روی کا شکار کیاگیا : مریم اورنگزیب
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہ کرنا قابل مذمت ،انتہائی افسوسناک اور قابل شرم حرکت ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ایک عمومی قانونی کارروائی کو دانستہ پیچیدگیوں اور سست روی کا شکار کیاگیا ہے ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کو مرحومہ کے جسد خاکی کے پہنچنے سے جوڑنا بے حسی اور چھوٹے پن کی انتہا ہے ،حکومت غم کے اس موقع پر بھی سیاست کرکے اپنی کم ظرفی کا نیا ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔