• news

ملتان، لاہور  جلسے ہر صورت ہوں گے، حکومتی نااہلی سے کرونا پھیلا: رانا ثناء

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ملتان اور لاہور کا جلسہ ہر صورت ہو گا۔ حکومت انتقامی کارروائیوں میں اس حد تک گر چکی ہے کہ اسلامی اور مشرقی روایات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی پر بھی سیاست کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ سمیت دیگرلیگی رہنما ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے سبب کرونا کی وباء پھیل رہی ہے۔پی ڈی ایم ملک پر مسلط کرونا ٹولے کو ختم کرکے ہی دم لے گا۔لیگی رہنما عمران گورایہ نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر پانچ دن کے لیے رہائی بہت کم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن