• news

سراج الحق سے سیاسی، مذہبی جماعتوںکے رہنمائوں کی ملاقات‘ والدہ کے انتقال پر تعزیت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوںکے رہنمائوں اور صحافیوں نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ جاوید ہاشمی، حافظ عبدالرزاق روپڑی، امیر حمزہ، شیخ یعقوب، مرزا ایوب بیگ، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے وفود کے ہمراہ امیر جماعت سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے اعلیٰ سطحی وفد نے مولانا احمد حسن اشرفی کی قیادت میں منصورہ میں امیر جماعت سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا۔ دوسری جانب سراج الحق، امیر العظیم، لیاقت بلوچ، راشد نسیم و دیگر نے ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی وقاص انجم جعفری کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وقاص جعفری سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ قائدین جماعت نے شعبہ ٹرانسپورٹ کے کارکن محمد جہانگیر تحریکی سے بھی ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن