• news

حکومت مسلم لیگ ن کے نمائندوں پر جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے: احسن اقبال 


نارووال (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا سابق یونین کونسل چیئرمین ریاض گورائیہ کی اینٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کہ بعد ڈسٹرکٹ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا عمران نیازی حکومت نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے ذریعے مسلم لیگ ن کے ایم این ایز، ایم پی ایز، چیئرمین یونین کونسل، بلدیاتی اداروں کے نمائندوں پر جھوٹے مقدمے بنانے کیلئے اوور ٹائم کام کر رہی ہے۔ ان کو یہ فکر نہیں کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کے ہاتھوں غریب آدمی کی زندگی کتنی جنم بن چکی ہے۔ جن مسلم لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے گا وہ پہلے سے بڑا شیر بن کر سامنے آئے گا۔ لیکن یاد رہے کہ نہ ہم دبنے، جھکنے والے نہیں ہیں۔ ہم عمران نیاری کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن