ہائیکورٹ: قتل کے مقدمہ میں موت اور عمر قید کے 5 ملزم بری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں موت اور عمر قید کے 5 ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیئے۔ بنچ نے ملزموں کی اپیل پر سماعت کی تو ملزموں کے وکلا نے نشاندہی کی کہ 2017 میں اپیل کنندگان کو ٹرائل میں عدالت نے موقع کے گواہوں کی عدم موجودگی کے باوجود ملزموں کو سزائیں سنائیں۔ وکلاء کے مطابق ملزموں کو مقدمہ میں سابق دشمنی کی بنیاد پر نامزد کیا گیا۔ وکلا ء نے استدعا کی کہ ملزموں کو سنائی گئی سزائیں غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائیں۔ سرکاری وکیل نے اپیل کی مخالفت میں دلائل دیئے۔