• news

 اوورسیز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں نیب رپورٹ پر تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(نامہ نگار)احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیسزکے اوورسیز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں نیب کی رپورٹ پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی جانب سے جاری کیا گیا ہے،نیب رپورٹ میں بتایاگیاکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا اور سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کیخلاف اہم شواہدہیں، اعجاز ہارون اور سلیم مانڈووی والا نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔ سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے14کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔بزنس ڈیل کی آڑ میں اومنی گروپ کے جعلی اکاونٹس سے رقم وصول کی گئی۔سلیم مانڈوی والا نے ملازم کے نام منگلا ویو کمپنی کے31لاکھ شیئرز خریدے۔

ای پیپر-دی نیشن