اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 نئے ججز کیلئے عدالتوں کی تیاری شروع
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 نئے ججز کے لیے عدالتوں کی تیاری شروع کردی گئی۔ دو نئی عدالتیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فرسٹ فلور پر تیار کی جارہی ہیں، یاد رہے کہ نئے ججز کیلئے نامزد دو سینئر وکلا میں بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری شامل ہیں، جبکہ ججز کے ناموں کی حتمی منظوری جوڈیشل کمیشن کا اجلاس تین دسمبر کو ہو گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو وکلا کے نام ججز کے طور پر تجویز کر رکھے ہیں۔