• news

چودھری برادران کی درخواستوں پر تفصیلی جواب، ڈی جی نیب دوبارہ ہائیکورٹ طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ہائیکورٹ نے چودھری برادران کی درخواستوں پر تفصیلی جواب کیلئے ڈی جی نیب کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ اور ہدایت کی کہ وہ تیس نومبر کو مکمل ریکارڈ کیساتھ پیش ہوں۔ دو رکنی بنچ نے چودھری برادران کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جس میں انہوں نے چیئرمین نیب کے اختیارات اور اپنے خلاف انکوائریوں کو چیلنج کیا ہے۔ ڈی جی نیب نے دو رکنی بنچ کے استفسار پر بتایا کہ وہ عہدے پر 2017 میں مقرر ہوئے ہیں اور چودھری بردارن کیخلاف انکوائری سنہ دو ہزار میں شروع ہوئی ہے۔ بنچ نے انکوائری پر پیش رفت کے بارے میں استفسار پر ڈی جی نیب لاہور سے مہلت مانگ لی۔ دو رکنی بنچ نے تفصیلی جواب نہ دینے پر ناراضی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن