• news

افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی،سفیرنجیب اللہ 

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے یقین دھانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ ایک سرکا ری  بیان کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصیٰ برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور افغان سفیر کے درمیان  ملاقا ت کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔دوران ملاقات ڈاکٹرر معید یوسف نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی کے بارے میں ڈوزیئر کا معاملہ ان کے سامنے رکھا اور کہا کہ  کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ جغرافیائی ، تاریخی ، مذہبی اور ثقافتی رشتے رکھتے ہیں۔خطہ صرف اسی صورت میں آگے بڑھ سکتا ہے ، اگر پاکستان اور افغانستان کی سوچ میں یکسوئی ہو۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ کابل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ طرفین نے  مل  کر سیکورٹی  معاملات حل کرنے  پر اتفاق  کیا گیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ  دونوں ممالک میں خوشحالی ایک دوسرے کے ساتھ روابط اور تجارت سے آئے گی۔وزیر اعظم کے دورہ کابل سے باہمی افہام و تفہیم کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ پاکستان اقتصادی سلامتی پر توجہ دے رہا ہے۔پاکستان عالمی معاشی مفادات کے لیئے  قدرتی مرکز کی حیثیت سے کام کرسکتا ہے۔پاکستان کی معاشی سلامتی افغانستان میں استحکام کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔وسطی ایشیا میں علاقائی روابط سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔افغانستان میں امن کیلئے پاکستان مستقل کوششیں کو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن