کروناکیسزمیں اضافہ،سندھ ہائیکورٹ نے نیا سرکلر جاری کردیا
کراچی(این این آئی)کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ نے نئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کورونا سے بچائوکیلئے جاری نئے سرکلرکے مطابق سندھ کی عدالتوں میں کورونا سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیرپرمکمل عمل درآمد کیا جائے ،تمام عدالتوں کے مرکزی دروازوں پرتعینات سیکیورٹی اہلکار ماسک ہینڈ سینٹائزر استعمال کریں ،ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں۔سرکلرکے مطابق عدالتوں میں آنے والے تمام عملے اور سائلیں کا ٹیمپریچر چیک کیا جائے،ٹمپریچر میں اضافے اورکورونا وائرس کی علامت ہونے والے شخص کو عدالتوں میں داخلے کی اجازات نہیں ہوگی، تمام کمرہ عدالت کے سینٹائزر موجود ہونا چاہئے۔سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ تمام بار وکلا کو ہدایت جاری کریں کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں ، صرف وہ وکلا کمرہ عدالت میں آئیں جن کے کیسز لگے ہوں گے اوران سائلیں کو بلوایا جائے جن کی حاضری ضروری ہو۔سرکلر کے مطابق وکلا حضرات سائلیں صرف اس دن کورٹ آئیں جس دن ان کے کیسز کی سماعت ہو ،اگر کسی عدالتی عملے کے اہلخانہ میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو متعلقہ حکام فوری آگاہ کریں ۔