• news

گوجرانوالہ: قبضہ مافیا کا حملہ‘ منیجر اوقاف کا بازو توڑ دیا‘ متعدد ملازم زخمی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) قبضہ مافیا کا سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے گئی محکمہ اوقاف کی ٹیم پر حملہ‘ ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف رانا عبدالحلیم کا بازو توڑ ڈالا۔ متعدد ملازمین زخمی ہوئے۔ تتلے عالی پولیس نے 10 نامزد اور 5نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف رانا عبدالحلیم نے اپنی تحریری درخواست میں الزام لگایا ہے کہ 25 نومبر کو وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع بھدے دربار حضرت شاہ چھتہ کے رقبہ 112کنال 10 مرلے کا قبضہ نئے پٹہ دار کو دلوانے کیلئے  پر پہنچے۔ ناجائز قابضین دلاور حسین‘ وارث علی‘ کرامت علی‘ تسلیم شاہد‘ نعیم ارشاد‘ جہانگیر‘ ارشاد احمد‘ سجاد احمد‘ بشری  صابر‘ارم مع 5 نامعلوم افراد ڈنڈے لے کر اوقاف ٹیم پر حملہ آور ہو گئے جس سے مجھے اور میرے سٹاف ممبران کو شدید ضربیں آئیں ۔

ای پیپر-دی نیشن