موٹر وے ہیلپ لائن 130پرکی جانے والی کال مفت کر دی گئی
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) ہیلپ لائن 130 پر کی جانے والی تمام کالوں کو مفت قراردے دیا ہے اور صارفین سے کال چارج نہیں کی جائے گی۔