پی ڈی ایم کے جلسوں پر زور دکھانے والی حکومت طلبہ کی جانوں سے کیوں کھیل رہی ہے: مریم نواز‘ میڈیکل ٹیسٹ پر تحفظات
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیکل ٹیسٹ دینے والے طلبا کے تحفظات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں پر زور دکھانے والی حکومت ڈیڑھ لاکھ طالب علموں کی جان سے کیوں کھیل رہی ہے۔