شریف خاندان مرگ پر بھی سیاست سے باز نہیں آرہا: فردوس عاشق
لاہور (آن لائن +نیٹ نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان مرگ پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہا۔ دل پشوری کرنے کے بڑے مواقع آئیں گے پھر جلسے کرلیں۔ جلسے میں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی۔ سٹیج پر کھڑے ہو کر بڑھکیں مارنے والے ریاست کی رِٹ چیلنج نہ کریں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی جنازے کا اعلان کرے گی تو پیرول فعال ہوگا۔ کرونا نہ اپوزیشن کو دیکھ رہا ہے نہ حکومت کو۔ یہ واحد وبا ہے جو یکساں سب پر لاگو ہے۔ قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہو نہ ہو لیکن وبا نے کسی میں تفریق نہیں کی۔ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی تعمیر سے عوام کا وقت اور وسائل بچیں گے۔ لعل شہباز قلندر انڈر پاس لاہوریوں کے دلوں کو تقویت دے گا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت میں شفاف ٹینڈرنگ سے 13 کروڑ روپے بچائے۔ انڈر پاس کی تعمیر سے ثابت ہوا کہ عثمان بزدار جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ اس سے قبل بے تحاشہ کرپشن، خود نمائی اور شوبازیوں کیلئے منصوبے بنتے رہے۔ ماضی میں منصوبے ذاتی مارکیٹنگ اور شوبازی کیلئے استعمال ہوتے تھے۔ ماضی میں منصوبوں پر سپلیمنڑی گرانٹس بنتی رہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا عوام میں کرونا کا خوف ختم ہو چکا، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈائون کیا جا سکتا ہے،عوام کو زبردستی جیلوں میں ڈال سکتے نہ حکومت مقدمات قائن کر سکتی ہے ۔سندھ حکومت نے پہلی لہر میں سب سے پہلے لاک ڈائون کیا،اپوزیشن کو پرچے دیکر ڈرانا نہیں جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔