• news

کیسا ظلم، خود ویڈیو لنک پر عوام کو سڑکوں پر لارہے ہیں: فیصل جاوید، شہباز گل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)بلاول کے کرونا میں مبتلا ہونے پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹ پر جواب دیا ہے کہ یہ کیسا ظلم ہے کہ خود ویڈیو لنک پر اور عوام کو سڑکوں پر لارہے ہیں۔اپنا خیال رکھنے کے ساتھ عوام کا بھی خیال رکھیں۔ہوش کے ناخن لیں،ان جلسوں کاکوئی فائدہ نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہاکہ ڈھٹائی کی حدوں کو چھوتے لیڈر جلسے کرکے عوام کی جانوں سے کِھلواڑ کر رہے ہیں۔بلاول نے خود کو کرونا کی وجہ سے قرنطینہ کرلیا ہے، ضرور کریں اپنی جان کی حفاظت آپ کا بنیادی حق ہے لیکن یہی حق عوام کا بھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن