سندھ حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے 220 جزائر کو سیاحتی مراکزمیں بدلنے کا فیصلہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔مشیر ماحولیات و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کی زیرصدارت محکمہ ماحولیات کا اجلاس ہواجس میں 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مذکورہ فیصلہ کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی اجلاس میں کیا گیا۔ صوبے کے ساحلی علاقوں کے لیے مذکورہ باڈی اعلی اختیاراتی کمیٹی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کے قریب جزائرکو سیاحت کے فروغ میں استعمال کیا جائے گا۔ منصوبہ سی ڈی اے بنائے گا جس کی مالیاتی منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔ 394ایکٹر پر محیط 220جزائز ٹھٹھہ کی 120کلو میٹر ساحلی پٹی پر واقع ہیں۔