• news

ساہیوال: توہین عدالت پر 4 سرکاری ملازمین کی گرفتاری، تنخواہیں ضبط کرنے کا حکم

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سپیشل جج انٹی کر پشن ساہیوال محمد عباس نے توہین عدالت کے جرم میں چار سرکاری افسروں کی گرفتاری کا حکم دیدیا اور ان کی تنخواہوں کو ضبط کر نیکا بھی حکم دیا ہے۔ جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ ریاض احمد، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور خالد محمود قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشتمال ملک، محمد افضل ساہیوال اور سپرنٹنڈنٹ ریونیو اوکاڑہ نذیر احمد ڈوگر کے وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کردیئے۔

ای پیپر-دی نیشن