• news

سونا تولہ 300 روپے  ڈالر 19 پیسے مہنگا 

لاہور (کامرس رپورٹر/ نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔ جیولرز کے مطابق  قیمت  110800 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 24قیراط 257 روپے کے اضافے سے 94993 روپے کا ہو گیا۔ جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت87077 روپے  ہو گئی۔ دوسری جانب ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 159 روپے 46 پیسے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن