ڈسکہ: داماد کے ساتھ ناجائز تعلقات، ماں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا
ڈسکہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) ماں نے اپنے داماد کیساتھ ملکر حقیقی بیٹی کو آگ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ چھانگا کے پرویز مسیح کی بیوی سمیرا کے اپنے داماد سموئیل کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا علم اس کی چھوٹی بیٹی سنبل کو ہوگیا جس پر سمیرا نے اپنے داماد سموئیل کیساتھ ملکر اپنی بیٹی سنبل پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس کے نتیجہ میں لڑکی بری طرح جھلس گئی جس کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لایاگیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفرکردیا گیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کو مدعی بناکر داماد اور اسکی بیوی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔