• news

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی تجزیہ اور نومبر کی آوٹ لک جاری کر دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی تجزیہ اور نومبر کی آوٹ لک جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی بہتری کے اثار  ہیں تاہم کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے تنزل کے خدشات بھی موجود ہیں تاہم اگر عوام احتیاط کریں تو وباکے منفی اثرات کو کم رکھا جا سکتا ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا استمبر ملک کے مالی خسارہ میں اضافہ ہوا، جو484ارب روپے رہا ،کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے  چین کو چھوڑ کر  پاکستان کی برآمدی مارکیٹ متاثر ہوئی ہے ،گزشتہ ہفتے تک ویکلی انڈیکس بہتری کی نشاندی کر رہا تھا تاہم اس میں تنزلی کا خطرہ موجود ہے ،حکومت نے کرونا کی وجہ سے زراعت اور صنعت کو سہولت دی ہے ،ربیع پیکج دیا گیا ،گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،زراعت میں  ویڈی سائیڈ کے لئے 250روپے فی ایکڑ مدد دی جائے گی ،ملک میں اکتوبر تک سی پی آئی8-6فی صد رہا ،ایف بی آر کی ریونیو گروتھ 4ماہ میں4.5فی صد رہی ،جولائی تا ستمبر اخراجات بڑھے جو1963ارب روپے رہے،2019ء کے اولین تین ماہ میں یہ1775ارب تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن