• news

مہنگائی0.92   فیصد کم11اشیا کے نرخ بڑھ گئے10 میں کمی ادارہ شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان شماریات بیورو نے کہا ہے کہ  26نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.92 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے  کہ حساس اعشاریہ کے تحت ایک سال میں مہنگائی 7.48 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے مہنگائی میں کمی کی بنیادی وجہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 10.26 فیصد، پیاز 8.4 فیصد، چکن 8.2 فیصد، چینی 4.7 فیصد کمی ہوئی۔دال چنا 0.7 فیصد، دال ماش 0.73 فیصد، مونگ 0.49 فیصد، مسور 0.25 فیصد، آٹا 0.20 فیصد اور آلو کی قیمت میں 0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ہفتے کیلا 1.76 فیصد، انڈے 1.08 فیصد اور لکڑی 1.04 فیصد مہنگی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے 11 اشیاء  کی قیمتوں میں اضافہ، 10 کی قیمتوں میں کمی، جبکہ 30 اشیاء  کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 59.45 فیصد بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 150.544 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019 میں سیمنٹ کی برآمد سے 94.409 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چارہ ماہ کے دوران سیمنٹ قومی برآمدات میں 56.135 ملین ڈالر یعنی 59.45 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سا ل کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں سیمنٹ کی برآمدات بالحاظ وزن 32.51 فیصد اضافہ سے 24 لاکھ 37ہزار565 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 32 لاکھ 30 ہزار 58 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن