• news

سکول انفارمیشن سسٹم پر طلباء کیلئے ب فارم لازمی قرار، اساتذہ کا اظہار افسوس

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے سکول انفارمیشن سسٹم پر طلبہ کے اندراج کے لئے ب فارم لازمی قرار دے دیا ۔ گوجرانوالہ سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔ سکولوں میں چھٹیوں کی وجہ سے ہزاروں طلبہ کا ڈیٹا نامکمل رہنے کا اندیشہ ہے ۔ ب فارم کی لازمی شرط پر اساتذہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب نے ایجوکیشن  اتھارٹیز کو سکول شماریات میں بچوں کا ب فارم نمبر انٹر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سلسلہ میں جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں سکول شماریات کے موقع پر ب فارم نمبر کے اندراج کے احکامات کو نظرانداز کیا گیا اب 30 نومبر تک ب فارم نمبر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے دوسری طرف اساتذہ نے ب فارم لازمی قرار دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سکولوں میں تعطیلات ہونے کی وجہ سے ب فارم کا اندراج ممکن نہیں ہے۔ مطالبہ ہے کہ آئندہ نئے تعلیمی سال تک ب فارم کی شرط کو ملتوی کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن