بانو قدسیہ کی 92سالگرہ پرگوگل کا خراج عقیدت‘ ڈوڈل بدل دیا
لاہور (نیٹ نیوز) بانو قدسیہ کی 92ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل پر خراج عقیدت پیش کیا۔بانو قدسیہ جنہیں بانو آپا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ،بانو آپا اردوادب، ناول، ڈرامہ اور مختصر کہانیوں کیلئے مشہور تھیں۔ بانو قدسیہ اپنے ناول راجہ گدھ کے لئے سب سے زیادہ پہچانی جاتی ہیں۔ قدسیہ نے ٹیلی ویژن اور سٹیج کیلئے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں ڈرامیلکھے۔