امارات کا پاکستانیوں کیلئے فیملی وزٹ ویزا جاری رکھنے کا اعلان
رحیم یار خان(احسان الحق سے)متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) نے پاکستانیوں کے لئے فیملی وزٹ ویزہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا تاہم ورک اور وزٹ ویزہ تا حکم ثانی معطل رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل یو اے ای حکام نے پاکستانیوں کے لئے بغیر وجہ بتائے ورک اور وزٹ ویزہ کا اجراء غیر معینہ مدت تک معطل کر دیئے تھے جس سے پاکستان بھر میں تشویش دیکھی جا رہی تھی تاہم گزشتہ روز یو اے ای حکام نے پاکستانیوں کے لئے فیملی وزٹ ویزہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی اپنی فیملیز کے ہمراہ یو اے ای آسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان سے ہر سال دو لاکھ سے زائد شہری یو اے ای ورک ویزہ پر جاتے تھے اور وہاں سے سالانہ تین سے چار ارب ڈالر زر مبادلہ پاکستان بھجواتے تھے ماہرین کے مطابق ای اے ای کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے اگر ورک ویزہ کا اجراء فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔