• news

صوابی: جائیداد کے تنازعہ پر جرگہ کے دوران فریقین میں فائرنگ، 8 افرادہلاک

لاہور (نیٹ نیوز) صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو فریقین کے مابین سابقہ ایم پی اے کے حجرے میں جائیداد کے سلسلے میں جرگہ ہو رہا تھا اس دوران فائرنگ سے چھ لوگ موقع پر ہی مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لا سکے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کرآٹھ ہوگئی فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن