چینی آبدوز کی10 میٹر گہرے سمندر میں آزمائش کامیاب، صدر شی کی مبارکباد
سان یا (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پنگ نے ایک خط کے ذریعے انسان بردار آبدوز فیندوڑے کی جانب سے 10ہزار میٹرسمندری آزمائش کی کامیابی سے تکمیل اور بندرگاہ واپسی پر سائنسی محققین کو مبارکباد پیش کی۔ جو گہرے سمندروں کے آلات کی تیاری اور سائنسی تحقیق کے لئے پرعزم ہیں۔ آبدوز نے 10 نومبر کو 10 ہزار 909 میٹر سمندری آزمائش مکمل کی اور ہفتہ کی صبح جنوبی چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر سان یا کی بندرگاہ پر واپس پہنچ گئی۔