• news

ٹریفک حادثات ‘کمسن بچی سمیت 2افراد جاں بحق 

لاہور(نمائند ہ خصوصی)شادمان کے علاقے جیل روڈ پرتیز رفتارکار بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار فیملی پر چڑھ دوڑی، کمسن بچی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ والد کوتشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل عوام نے کار سوار کو دھر لیا، شادمان پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ جڑانوالہ روڈ کا رہائشی 45 سالہ نور احمد باغبانپورہ کے علاقے میں گھر سے دودھ لینے نکلا کہ سڑک عبور کرتے تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن