فیروزوالہ: ٹرین کی ٹکر ‘ٹریفک حادثات‘2افراد جاں بحق‘7زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثا ت میں دو افراد ہلاک اور دو عورتوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ کالا شاہ کاکو کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص بشیر احمد جاں بحق ہو گیا ۔متوفی ریلوے لائن پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک ٹرین آجانے سے ٹرین کے تلے آکر موقع پر کچلا گیااور موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔فیروزوالہ پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ کھوڑی کے قریب رکشہ ٹائر کھل جانے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان سلمان ہلاک اور رکشہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔